November 17, 2026
IMG-20250630-WA0227

‎*دلہن رانی*
‎آجکل میں سندھ کے چھوٹے چھوٹے گاٶں گوٹھ بھی گھومنے لگا ہوں ۔ جہاں ہماری اپنی بیٹیوں جیسی ہی بہت ساری بیٹیوں سے ملاقاتیں ہوتی ہیں ۔ کچھ پڑھی لکھی ہیں اور کچھ کم پڑھی لکھی ۔ بس پراٸمری اسکول تک ۔
‎ماں باپ کے وساٸل ہیں نہیں اور ہاٸی اسکول میلوں دور ہیں ۔ کہیں کہیں تو 25-30 کلو میٹر دور ہیں نہ پیدل جاسکتی ہیں نہ وقت پر بس ملتی ہے ۔ انتہاٸی ذہین اور پڑھنے لکھنے کی شوقین بچیاں بھی نہیں پڑھ پا رہیں ۔
‎بس 15-16 سال کی عمر کو پہنچتی ہیں تو شادی کرکے ماں باپ اس فرض سے فارغ ہونا چاہتے ہیں۔
‎اور ان بیٹیوں کی شادیاں بھی پڑھاٸی کی طرح حسرتوں سے بھری ۔ نہ مہندی نہ میک اپ نہ شادی کا جوڑا ۔ بس گھر کے کپڑوں پر نٸی اجرک ڈالی اور نکاح کی رسم کرکے خدا حافظ کر دیا ۔
‎جب سے ریٹاٸرڈ فوجیوں کی فلاح و بہبود کی طرف دھیان دیا ہے تو مجھ سے ریٹاٸرڈ فوجیوں کی اور شہیدوں کی بچیاں بھی بات کرنے لگی ہیں ۔ وہ سب بھی یہی کچھ بتاتی ہیں جو میں خود اپنی آنکھوں دیکھ رہا ہوں ۔ حسرتیں ۔ مایوسیاں شکوے شکاٸتیں *(وہ بھی اپنے رب سے)* اور اداسیاں ۔ غربت کے ملبے تلے بےبسی میں ایسی ایسی امیدیں لگاٸے بیٹھی ہیں جن کا نہ کوٸی سر ہے نہ پیر ۔ میں کبھی کبھی خود اپنے آنسو ضبط کرکے ان کو دلاسے دیتا رہتا ہوں ۔
‎کٸی بچیوں سے ملنے کے بعد کچھ نہ سوجھا تو میں نے ان سے یہ وعدہ شروع کر دیا ہے کہ تم میں سے جس بیٹی کی شادی ہوا کریگی ہم اسے دلہن والا لباس پہننے کیلیے تحفتاََ دیا کریں گے ۔
‎اور
‎اب پاکستان کی اپنی ہر بہن اور بیٹی سے درخواست ہے کہ آپ تو سہاگن ہیں جگ جگ جیٸیں ۔ خوب پھلیں پھولیں لیکن اگر آپکے گھر میں کوٸی دلہن والا جوڑا فالتو میں پڑا ہے تو مجھے بھیج دیں ۔ اس کی فٹنگ ۔ ڈراٸی کلیننگ اور پیکنگ کا خرچہ میں خود کر لونگا اور کسی دور دراز گوٹھ گاٶں کی غریب سی بیٹی کو دلہن بننے کیلیے پہنچا دونگا ۔
‎آپ کے گھر بار بال بچوں کا صدقہ نکلے گا ۔ بلاٸیں ٹلیں گی اور وہ بچی آپ کے جوڑے میں دلہن بن کر خوش ہو جاٸیگی ۔ ایڈریس نوٹ کرلیں ۔
*BrigBashirFoundation*
House No. 25 A Block E Gulshan e Jamal off National Stadium Road Karachi, Phone. 021 34688124-5
Mobile. 03000300098