November 16, 2026

سکھر (اسٹاف رپورٹر) اپنے شہری، بنیادی و انسانی حقوق کے حصول کےلئے ظلم کے خلاف اعلائے کلمتہ الحق بلند کرنے کی خاطر ، آئین

20250630_195341

سکھر (اسٹاف رپورٹر) اپنے شہری، بنیادی و انسانی حقوق کے حصول کےلئے ظلم کے خلاف اعلائے کلمتہ الحق بلند کرنے کی خاطر ، آئین پاکستان میں موجود عوامی حقوق کے مطابق شہری سہولتوں، امن، تحفظ، جان و مال کی حفاظت ، تعلیم، صحت، صفائی ستھرائی، پانی ، بجلی ، گیس کی بنیادی ضروریات شہریوں کو ملنے کے حوالے سے شہریوں نے سوک رائیٹس فاﺅنڈیشن کے نام سے تنظیم قائم کرکے شہر سکھر میں عوامی جدوجہد کا پرامن، با مقصد، مثبت، تعمیری اور مہذب انداز میں آغاز کردیا، مرکزی صدر غیاث الدین قادری نے اس سلسلے میں سکھر کے شہریوں سے اپیل کی کہ غیور عوام میں علم، عزم، و ہمت تہذیب استقامت، ہمدردی اور پرامن جدوجہد کا جذبہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش آمدید کہتے ہیں ان تمام شہریوں کو جو عوامی حقوق کےلئے ہمارے ساتھ آئے ہیں جو شہری انسانی وقار کو مقدم سمجھتے ہیں۔ وہ ہمارے لئے قابل احترام اور قابل فخر ہیں سوک رائیٹس فاﺅنڈیشن کوئی سیاسی عزائم نہیں رکھتی بلکہ عوامی شعور کی بیداری، شہری حقوق کے حصول کےلئے جدوجہد کرنا چاہتی ہے میرے عزیز پاکستانیوں، سندھ کے باسیوں، سکھر کے غیور شہریوں یہ جو نظام مسلط ہے یہ عوام کا نہیں ہے یہ نظام ظلم کا نظام ہے عوامی و شہری حقوق سلب کرنے کا نظام ہے جہاں ظلم کی انتہا یہ ہے کہ ارباب اختیار کی تنخواہیں لاکھوں میں بڑھا کر کئی کئی لاکھ کرلی جاتی ہیں 3لاکھ سے ایک دم 12 لاکھ، 16 لاکھ تک بڑھا لی گئیں اور غریب سرکاری ملازمین کےلئے ایک ایک فیصد پر سوچ و بچار غور و فکر، کمیٹیاں، سب کمیٹیاں، مہینوں مہینوں اجلاس پر اجلاس کیئے جاتے ہیں۔ پھر اعلان ایسا کہ غریب خودکشی کی طرف مائل ہونے پر مجبور ہوجاتے ہیں اب کہا جاتا ہے کہ اصل ریاست کا خواب پورا ہورہا ہے جھوٹ پر جھوٹ، ظلم پر ظلم،نا انصافی پر نا انصافی، عوامی حقوق پر ڈاکا،شہری حقوق پر ڈکیتیاں، تعلیم و صحت کا بیڑا غرق، صفائی ستھرائی کا ستیا ناس اور پھر جمہوریت کا راگ الاپنے آجاتے ہیں یہ سیاسی ڈکیت، جو کھا کے بیٹھے ہیں عوام کو حقوق کے حصول کے لیۓ اب أواز حق بلند کرنا ہوگی سوۓ ہوۓ شہویوں کو جگانا ہوگا بیداری پیدا کرنا ہوگی میں عرض کروں جناب اصل ریاست وہ ہوتی ہے جو اپنے عوام کی خدمت کےلئے قائم ہو، شہریوں کو حقوق دے، عوام کے سامنے جواب دہ ہو اور عوام کی خدمت، عدل ، مساوات آزادی اور حقوق کی بات کرے ، مسائل کو حل کرے، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرے، اب غلامی کی سب زنجیریں توڑنی ہیں اپنے حقوق لینے ہیں نہ دیئے تو چھین کر بھی لینے ہیں، آپ ساتھ دیں گے ،آگے بڑھیں گے، تو پھر آئیں عہد کریں وعدہ کریں آنے والی نسلوں کو اچھا صاف ستھرا، معیاری ملک پاکستان دیکر جائیں گے سارے حقوق حاصل کریں گے جن کا ذکر کیا جاچکا ہے وہ تمام کے تمام شہری ، عوامی، بنیادی حقوق آئین پاکستان کے مطابق عوام کا حق ہے یہ حق لے کر رہیں گے۔ ان شاء اللہ