November 16, 2026

میلسی(بیو رو چیف ) ڈی ایس پی میلسی چوہدری سعید احمد سیال نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے

IMG-20250630-WA0215

میلسی(بیو رو چیف ) ڈی ایس پی میلسی چوہدری سعید احمد سیال نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیکر امام بارگاہوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار سٹی پریس کلب میلسی کے صدر محمد قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری میاں جاوید عزیز نائب صدر محمد اکرم بھٹی سے محرم الحرام کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیکر امام بارگاہوں جلوسوں کے راستوں اور دیگر احساس مقامات پر پولیس نفری کی تعیناتی عمل میں لائی جا چکی ہے جو سی سی ٹی وی کیمروں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹیکٹر ز کے ذریعے سیکورٹی کو مزید موثر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں شہریوں سے اپیل ہے کہ ہر مشتبہ اشخاص کی سر گرمیوں پر نظر رکھیں اور فوری 15 پر کال یا مقامی پولیس کو اطلاع دیں تاکہ پرامن ماحول کو برقرار رکھا جا سکے