November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250629_150020

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *29 جون 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) بجلی بلوں میں ٹی وی فیس ختم، وزیراعظم نے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ ایپ کا افتتاح کردیا

🚨 (2) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایر_انی آرمی چیف کا رابطہ، جنگ میں حمایت پر اظہار تشکر

🚨 (3) بجلی کے یکساں ٹیرف نظام کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

🚨 (4) سیاسی منظر نامے میں تبدیلی متوقع، وزیر اعظم اچانک چودھری نثار کو ملنے پہنچ گئے

🚨 (5) ’چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے‘، وزیراعظم کا چوہدری نثار سے ملاقات میں شکوہ

🚨 (6) دھاندلی زدہ پچھلی حکومت کو چلنے دیا تھا اور نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

🚨 (7) ایک ہفتے میں اسلام آباد پر قبضہ کر سکتے ہیں، طاقت ور قوتیں اپنی طاقت پر اتنا بھی بھروسہ نہ کریں کہ بس وہ آخری قوت ہے اور انہیں کوئی چیلنج نہیں کرسکتا، سربراہ جے یو آئی

🚨 (8) بھارتی دفاعی اتاشی کا پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جنگی جہاز مار گرانے کا اعتراف

🚨 (9) ملک بھر میں آج سے 5 جولائی تک شدید بارشیں متوقع، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

🚨 (10) حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں

🚨 (11) پنجاب میں 13، خیبرپختونخوا میں 21، سندھ میں 7 اور بلوچستان میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 23 بچے، 10 خواتین اور 12 مرد شامل

🚨 (12) کراچی میں 2 روز میں ہونے والی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق

🚨 (13) لاہور میں آندھی کے دوران بل بورڈ گر گیا، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ اور کمسن بچہ زخمی

🚨 (14) کراچی: بارش کے جمع پانی سے ڈینگی کا خطرہ، محکمہ صحت کی اقدامات کی ہدایت

🚨 (15) کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا، تیز بارشوں کا امکان ختم

🚨 (16) زیارت: منا ڈیم میں 3 خواتین ڈوب گئیں، 2 کو بچا لیا گیا، تیسری کی تلاشی جاری

🚨 (17) خیبرپختونخوا : لکی مروت میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا سربراہ 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق

🚨 (18) جامشورو: جنازے میں شرکت کیلئے آنے والے 2 نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق

🚨 (19) گلیات، نتھیاگلی میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، رابطہ سڑکیں بند

🚨 (20) دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور نوجوان کی لاش مل گئی، مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی

🚨 (21) دریائے سوات کے سانحے کے بعد عوام کا تمام ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

🚨 (22) دریائے سوات میں ریسکیو 1122 کے ریسپانس سے متعلق سی سی ٹی وی سامنے آگئی

🚨 (23) حکومت نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے کردیے

🚨 (24) اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا، شہری ہوشیار

🚨 (25) اوگرا کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری، اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، پروٹکٹڈ صارفین پر 600 روپے علیحدہ فکس چارجز عائد

🚨 (26) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5شدت کا زلزلہ، 100 مکانات کو نقصان، 5 افراد زخمی

🚨 (27) دریائے سوات میں بہہ جانے والوں کو بچانے ریسکیو اہلکار خالی ہاتھ پہنچے، یہ ریسکیو کی ناکامی ہے: خواجہ آصف

🚨 (28) چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

🚨 (29) لاہور میں پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے فوری پائیں، پنجاب حکومت کا معاہدہ طے

🚨 (30) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 2 دہشت گرد ہلاک

🚨 (31) اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال

🚨 (32) مولانا ہدایت الرحمان کا بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے 25 جولائی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

🚨 (33) صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈکلیئر کر دیا

🚨 (34) روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، یوکرینی ایف 16 طیارہ بھی تباہ

🚨 (35) شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی

🚨 (36) شمالی وزیرستان میں 30 جون کو کرفیو نافذ، مین شاہراہیں بند

🚨 (37) منڈی بہاؤ الدین: مدرسے میں زہریلا مشروب پینے سے 3 طالب علم جاں بحق

🚨 (38) 26 اراکین پنجاب اسمبلی کی معطلی، اپوزیشن کا اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن دینے کا اختیار ختم

🚨 (39) خضدار میں بلوچستان لیویز کی ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

🚨 (40) پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

🚨 (41) خیبرپختونخوا: فنڈز کی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ

🚨 (42) بحری جہازوں پر بھارتی پابندی پاکستانی تجارت کو متاثر کرنے میں ناکام

🚨 (43) پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں میزبان جنوبی کوریا کو 6-91 سے بچھاڑ دیا

🚨 (44) پنجاب میں ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، تمام اضلاع میں ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم

🚨 (45) کراچی: جھگڑے میں دھکم پیل، نوجوان موٹرسائیکل کے ہینڈل سے ٹکراکر جاں بحق، 6 ملزمان گرفتار

🚨 (46) رواں سال سندھ بھر میں ملیریا کے 65 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

🚨 (47) اے آئی سے لیس روبوٹس کے درمیان پہلی بار دلچسپ فٹبال میچ

🚨 (48) ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے مثبت اشارے ملنے لگے، شیڈول کا اعلان جلد متوقع

🚨 (49) غ_ز_ہ میں اس را_ئیل کی جانب سے نسل کشی جاری، غذائی قلت کے باعث 66 بچے دم توڑ گئے

🚨 (50) اس را_ئیلی فوج کی غ_ز_ہ میں بڑے فوجی آپریشن کی تیاری، شمالی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کردیے

🚨 (51) کراچی: سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

🚨 (52) پاکپتن: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20 بچوں کی اموات کی تحقیقات مکمل

🚨 (53) سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ’لینڈ کروزر میں بیٹھ کر‘ نماز جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

🚨 (54) شدید گرمی کی وجہ سے منظور احمد وٹو نے لینڈ کروزر میں بیٹھ کر ہی نماز جنازہ پڑھنے کو ترجیح دی

🚨 (55) کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان

🚨 (56) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیدیا

🚨 (57) کراچی آکر شادی کرنے والی تیونس کی لڑکی طلاق کے بعد سفارتخانے کے سپرد

🚨 (58) اخترمینگل کے بیٹے، بھتیجے کیخلاف سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر عطاالرحمٰن کے قتل کا مقدمہ درج

🚨 (59) پاکستان میں ’ون ہیلتھ یونٹس‘ کے قیام کیلئے پینڈیمک فنڈ کے نفاذ کا آغاز

🚨 (60) اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا حکم

🚨 (61) پاکستان میں سِک کیئر سسٹم ہے، جو پہلے لوگوں کو بیمار اور پھر علاج کرتا ہے، مصطفیٰ کمال

🚨 (62) کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی میں ٹک ٹاکر بہن بھائی ملوث نکلے، حیران کن انکشافات

🚨 (63) راولپنڈی؛ ٹریفک پولیس کا گداگری کے خلاف بڑا اقدام، اینٹی بیگرز اسکواڈ قائم

🚨 (64) انٹرنیشنل کھلاڑی سعدیہ گل کی 4 برس بعد اسکواش میں واپسی، قومی ویمنز چمپیئن شپ جیت لی

🚨 (65) پنجاب میں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام، نکاح خواں کیلئے سخت اقدامات، اب اہلیت ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا

🚨 (66) صدر ٹرمپ کا ٹک ٹاک کیلئے خریدار مل جانے کا دعویٰ

🚨 (67) ایر_ان نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

🚨 (68) ایر_ان چند ماہ میں یورینیئم افزودہ کرنے کا آغاز کرسکتا ہے، سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

🚨 (69) جگر کے عام ترین مرض سے بچانے میں مددگار بہترین غذا

🚨 (70) قبل از وقت بالغ ہونے والے افراد میں ذہنی امراض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

🚨 (71) واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ڈاکومنٹ اسکینر کا فیچر متعارف

🚨 (72) ٹک ٹاک میں انسٹا گرام براڈ کاسٹ چینلز سے ملتے جلتے فیچر کا اضافہ