پاک بھارت جنگ میں بھارتی میزائل کا نشانہ بننے والے ابیٹ آباد میرپورکے سپوت حوالدار عامر شیراز خان نے قوم کے دفاع کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔
پاک بھارت جنگ میں بھارتی میزائل کا نشانہ بننے والے ابیٹ آباد میرپورکے سپوت حوالدار عامر شیراز خان نے قوم کے دفاع کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔
شہید کا جسد خاکی گزشتہ روز ایبٹ آباد پہنچا تو حویلیاں میں سینکڑوں افراد نے پرنم آنکھوں اور دلوں میں عقیدت لیے استقبال کیا۔
شہید کی پہلی نمازِ جنازہ بلوچ رجمنٹ سنٹر ایبٹ آباد میں ادا کی گئی، جہاں اعلیٰ فوجی افسران اور ساتھیوں نے شرکت کی اور شہید کو فوجی سلامی پیش کی۔
بعد ازاں، شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے میرپور، محلہ خضر زئی میرا لایا گیا، جہاں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا۔
شہید عامر شیراز خان تین بیٹیوں، ایک بیٹے اور بیوہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
میرا ایک ہی بیٹا تھا جو وطن پر قربان ہو گیا۔ جس کی شہادت پر مجھے فخر ہے: والد۔
عبدالصمد ایف خان خلیل