November 16, 2026

*جھنگ / پولیس مقابلہ* خطرناک ڈکیت کو فرار کروانے کی کوشش ناکام، زیر حراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

IMG-20250629-WA0020

*جھنگ / پولیس مقابلہ*

خطرناک ڈکیت کو فرار کروانے کی کوشش ناکام، زیر حراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

رابری اور چوری سمیت 16 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ زیر حراست ملزم واجد علی کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا

تین نامعلوم مسلح ساتھیوں کی سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ سنپال چوک کے قریب زیر حراست ڈاکو کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ

فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ڈاکو واجد علی زخمی ہو گیا، طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل

ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن فیصل رزاق کی سربراہی میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی جانب سے پولیس افسران کو الرٹ رہنے کی تاکید

فرار ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ڈی پی او بلال افتخار کیانی کی پولیس افسران کو ہدایت