November 16, 2026

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحقین کی رقم سے ناجائز کٹوتی پر ایچ بی ایل مائیکرو فائنانس کے چار ریٹیلرز کی خلاف کاروائی ۔

20250629_150020

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحقین کی رقم سے ناجائز کٹوتی پر ایچ بی ایل مائیکرو فائنانس کے چار ریٹیلرز کی خلاف کاروائی ۔

میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیل کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحقین کی رقم سے ناجائز کٹوتی پر ایچ بی ایل مائیکرو فائنانس کے چار ریٹیلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رائٹس واپس لے لیے گئے ہیں۔ اور کٹوتی شدہ رقم کو مستحقین کو واپس دلوا دی گئی۔یہ بات انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل افس میلسی وسیم کبریا نے اپنے ایک بیان میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کمپلائنس مانیٹر ضعیم خان، سلمان اختر اور میاں ذیشان کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مجاہد اینڈ کمپنی، دانش ٹریڈر ، عابد ٹرنک مرچنٹ ، حسنین ٹریڈر کو فوری طور پر بند کرنے کی احکامات جاری کیے گئے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق خواتین کی رقم سے کٹوتی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔