سویڈن کے شہر “ترسو” کی تنگ گلیوں اور لکڑی کے گھروں میں ایک نہایت دلچسپ روایت آج بھی باقی ہے۔ یہاں گھروں کی کھڑکیوں کے باہر چھوٹی چھوٹی آئینے لگی ہوتی ہیں، جنہیں
سویڈن کے شہر “ترسو” کی تنگ گلیوں اور لکڑی کے گھروں میں ایک نہایت دلچسپ روایت آج بھی باقی ہے۔ یہاں گھروں کی کھڑکیوں کے باہر چھوٹی چھوٹی آئینے لگی ہوتی ہیں، جنہیں “گوسپ مررز” یعنی “چغل خور آئینے” کہا جاتا ہے
یہ آئینے صرف سجاوٹ کے لیے نہیں ہوتے بلکہ ان کا استعمال ایک پرانے طرزِ زندگی کی نشانی ہے ان آئینوں کو خاص زاویے سے لگایا جاتا ہے تاکہ گھر کے اندر بیٹھے لوگ کھڑکی کھولے بغیر یا باہر نکلے بغیر گلی میں ہونے والی ہر حرکت دیکھ سکیں کون جا رہا ہے کون آ رہا ہے اور گلی کے موڑ پر کیا ہو رہا ہے سب کچھ نظر آ جائے
ان آئینوں کو عام طور پر ایک خوبصورت دھاتی فریم یا Bracket Arm پر لگایا جاتا ہے، جو انہیں مناسب زاویہ دیتا ہے تاکہ اندر سے زیادہ سے زیادہ منظر دکھائی دے ترسو جیسی تنگ گلیوں والی جگہوں میں، یہ آئینے آج کے جدید “ہوم سیکیورٹی سسٹمز” کی پرانی شکل کہے جا سکتے ہیں۔
وقت گزرنے کے باوجود، ترسو کے مکانات میں یہ آئینے اب بھی نظر آتے ہیں۔ یہ شہر کی پہچان بن چکے ہیں، گویا ماضی کی ایک زندہ یادگار۔ چھوٹی سی چیز ہے، مگر یہ لوگوں کی عادتوں، ان کی دلچسپیوں اور آس پاس کی دنیا کو دیکھنے کے انداز کی پوری کہانی سناتی ہے… شیشے کے پیچھے سے۔