October 29, 2026

آج میلسی سے تعلق رکھنے والی کولیشن 38 کی ممبر تنظیم سٹی پریس کلب میلسی رجسٹرڈ نے تحصیل کے ان طلبہ وطالبات جنہوں نے میٹرک کے امتحان بلکل واضح نمایاں پوزیشنز لیں

20240730_170303

آج میلسی سے تعلق رکھنے والی کولیشن 38 کی ممبر تنظیم سٹی پریس کلب میلسی رجسٹرڈ نے تحصیل کے ان طلبہ وطالبات جنہوں نے میٹرک کے امتحان بلکل واضح نمایاں پوزیشنز لیں، وہ طلبہ و طالبات جو ادب کے مضمون میں کوالیفائیڈ ہونے کیساتھ ساتھ بہترین کالم نگاری میں آؤٹ سٹینڈنگ مقام حاصل کرنے والے تحصیل کے طلبہ و طالبات اور مدارس کی تعلیم سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات جنہوں نے بڑی سطح پر نمایاں پوزیشنز حاصل کیں ان سب کی کارکردگی کے عوض اسناد و شیلڈز سے اعزازنے کے سلسلے میں جناح ہال تحصل میلسی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

جس میں طلبہ و طالبات کی ایک کثیر تعداد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تاجر تنظیموں، وکلاء تنظیم، صحافی برادری، پروفیسرز، پرفیشنلز، سرکاری عہدیداران،عابدہ وٹو ڈی او وہاڑی، سماجی کمیونیٹی اور پنجاب و ملکی صحافی تنظیم کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں طلبہ و طالبات نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی تنظیمی عہدیداران نے طلبہ و طالبات میں اسناد و شیلڈز تقسیم کیں اور سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کی افادیت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔

پتن کولیشن 38 ملتان کی طرف سے نسیم جہاں، یاسر حسین اور فدا حسین نے بطور ٹیم تقریب میں شرکت کی۔

سٹی پریس کلب میلسی کے سب عہدیداران و کولیشن 38 میلسی کے ساتھیوں کا کولیشن 38 ملتان کی ٹیم کا شاندار استقبال کرنے پر ہم ان سب کے بے حد مشکور ہیں۔

تقریب کے اختتام پر تاجر تنظیموں، وکلاء برادری، پروفیسرز، سٹی پریس کلب میلسی اور پنجاب و ملکی سطح کی صحافی تنظیم کے عہدیداران کے ساتھ پتن کولیشن 38 ملتان کی ٹیم کا ایک الگ سے تعارفی سیشن ہوا جس میں تقریب کی افادیت و اہمیت پر بات ہوئی اور کولیشن 38 کے مقصد، سٹریکچر اور ملک میں اس کے کام کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ساتھیوں نے کولیشن 38 کے کام کی اہمیت کو سراہا اور اپنے تجاویز بھی دیں۔

ہم سٹی پریس کلب میلسی و کولیشن 38 کے میلسی سے تعلق رکھنے والے ممبران بلال نظامی صاحب، زاہد نظامی صاحب اور دیگر سب ساتھیوں کا ہماری عزت افزائی و مہمانداری پر بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں۔