November 16, 2026

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* *عنوان: پاکستانی سینئر شہری ہونا کیا المیہ ہے* *کالمکار : جاوید صدیقی*

IMG-20250602-WA0242(1)

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: پاکستانی سینئر شہری ہونا کیا المیہ ہے*

*کالمکار : جاوید صدیقی*

پاکستانی ایوان میں منتخب ہونے والے امیدوار کے حلف نامہ کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہوتا ھے وہ حلف اٹھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اللہ کی حاکمیت پر ایمان رکھتے ہیں، اس ریاست پر اسی کی حاکمیت چاہتے ہیں، نبی کریم ﷺ کو آخری نبی و پیغمبر سمجھتے اور اسی پر ایمان رکھتے ہیں، ریاست کے قوانین میں قرآن و سنت کے مطابق انسانی حقوق کی پاسداری کرنے کے پابند رہیں گے، ریاست پاکستان کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہر حال میں عملی کردار ادا کرنے کے پابند رہیں گے، سستا اور آسان عدل و انصاف بہم پہنچانے کے پابند رہیں گے، بہترین علم اور معیاری صحت فراہم کرنے کے پابند رہیں گے، تحفظ، امن و امان اور سکون ہر صورت فراہم کریں گے، تجارت کے فروغ اور روزگار کی بہتری کو لازمی یقینی بنائیں گے۔۔۔۔ معزز قارئین!! یہ ہمارے سیاستدانوں کی حلف نامہ جو کہ آئین و دستور پر مبنی چند مختصر سی جھلکیاں ہیں اگر آپ پاکستان کے آئین و دستور کا مکمل مطالعہ کریں تو آپ چونک جائیں گے اور حیرت و تعجب سے آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی کہ یہی قانون ساز اسمبلی اور اسکے تمام کے تمام ممبران مکمل الٹ عمل کرتے رہتے ہیں۔ انکا عمل اللہ کا انکار، رسول خدا ﷺ کا انکار، قرآن پاک سے انکار، انسانیت سے انکار اور امن کے بجائے ظلم و بربریت، عدل و انصاف کے بجائے ناانصافی اور قہر نازل کرنا ھے۔ اپنے ہی بنائے گئے قوانین کو پیروں تلے کچلنا اور ملک و ریاستی اداروں کو برباد و تہس و نہس کرنا ان کا مشغلہ بن چکا ھے یہی سبب ھے کہ کمزور ترین عوام پر بے انتہا ٹیکسوں کا انبار لاد ڈالا جاتا ھے اور خود عیش و عشرت راجہ درندر بنے بیٹھے ہیں۔ اپنی عیاشیوں کے سبب قومی خذانے کا بے دریغ استعمال ہوتا ھے چند ایک بڑے اداروں کو خاموش رکھنے کیلئے انکے مشاہراہوں و مراعات میں اس قدر اضافہ کیا جاتا ھے کہ ان کیلئے پاکستان جنت النظیر بن جاتا ھے مال و دولت اور بھرپور اختیارات یہی نہیں بلکہ بعد سبکدوش ہونے سے انتقال اور پھر انتقال کے بعد نسل تک بھرپور فائدہ ہی فائدہ گویا اپنے سامنے کی آہنی دیوار کو مراعات و اختیارات کے تیزاب سے مخالفتی آہنی دیوار مسمار کردی جاتی رہی ہیں یہ تسلسل ستر سالوں سے انہی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کا وطیرہ رھا ھے۔ لعنت ان تمام قانون سازوں اور اسمبلی کے ممبران پر اور ان وفاق و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران پر جن میں چیئرمین سینٹ و اسپیکر اسمبلی کے مطابق عام شہری ستر سال کی عمر کے بعد، سینئر شہری طبی بیمہ کے اہل نہیں ہیں، ای ایم آئی پر قرض نہیں، کوئی ڈرائیونگ لائسنس نہیں، کمزور جسمانی کی وجہ سے کوئی نوکری نہیں دی جاتی، بچے پر انحصار کرنے کیلئے اسکی بقا کیلئے اسکی خریداری پر۔ کیا وہ بزرگ شہری نہیں ہے جسکی زندگی میں کوئی انحصار نہیں ہے اسے اپنی جوانی میں تمام ٹیکس ادا کرنے کے جواز کی ضرورت ہے۔ حکومت غیر متعلقہ اسکیموں پر کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن اس ملک کے ضرورت مند بزرگ شہریوں کیلئے کبھی کوئی ریلیف کا منصوبہ نہیں بنایا اور خاص طور پر بوڑھے پینشنرز کی زندگی کے آخری لمحات پریشانیوں، سسکیوں، درد و الم، اذیت اور تکالیف میں مبتلا کرکے سمجھتے ہیں کہ انھوں نے ملک میں سرخاب کے پر لگادیئے ہیں۔ کبھی اپنے باپ دادا کو ایسی تکالیف دیکر بتائیں۔ اس قدر بےحس، بےشرم و بیغیرت کہ کافر کو بھی حیاء آجائے۔ شراب نوشی، زناکاری، قتل و غارت، چوری و ڈاکہ ڈالنے والے حاکم، وزیر و مشیر سر پر بٹھادیئے گئے ہیں۔ افسوس تو اسی بات کا ھے کہ یہ عمل تسلسل کیساتھ ستر سالوں سے جاری و ساری ھے، یہاں نہ جمہوریت کبھی رہی نہ شرعی حکومت، بس جسکی لاٹھی اسکی بھینس کے عمل پر جاہلوں کی طرح رواں دواں ہیں اور نجانے کتنی نسلوں تک یہ جاری رہیگا۔ اب تو سوچتا ہوں کہ ایک پاکستانی سینئر شہری ہونا کیا المیہ ہے، تمام پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے یہی درخواست کرتے ہیں کہ آپ ماشاءاللہ حافظ قرآن ہونے کیساتھ ساتھ شرعی اصولوں سے بھی بہت زیادہ واقفیت رکھتے ہیں فی الوقت آپ وزیراعظم و صدر پاکستان کو پینشنرز کو بہتر ریلیف دینے اور پینشنرز کے میڈیکل میں اضافہ کیلئے پینشن میں احکامات جاری کروادیں اور اس سال کے بجٹ میں آٹھ فیصد پینشن میں اضافہ کے بجائے پچاس فیصد لازمی کروادیجئے۔ مانا کہ بجٹ آگیا مگر ضمنی بجٹ بھی لایا جاسکتا ھے یا پھر اسی بجٹ میں ابھی صرف پینشنرز کو ریلیف دلوادیں یقین جانئے ایک جانب اللہ آپ سے راضی ہوگا دوسرا اس ملک کی خوشحالی کا باب بھی کھلے گا۔ اشرفیاء کا مشاہرہ و مراعات میں فی الفور کمی کی جائے تاکہ بوڑھے، کمزور، مستحق، بے سہارا، سفید پوش پینشنرز کی بقیہ زندگی سکون و اطمینان اور عبادت و ریاضت میں گزر سکے اس حکومت نے انکا جینا محال کردیا ھے۔ مہنگائی ہوشرباء اور پینشن میں اضافہ قلیل ترین رکھا گیا ھے جو ناانصافی و ظلم کے مترادف ھے۔۔۔۔۔!!