قصور دو مرتبہ قتل کرنے کی کوشش اور فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا گرفتار،پوری فیملی کو قتل کی دھمکیاں دیتا رہا
قصور
دو مرتبہ قتل کرنے کی کوشش اور فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا گرفتار،پوری فیملی کو قتل کی دھمکیاں دیتا رہا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں قصور تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقے گاؤں برج میں فائرنگ سے گاؤں کے رہائشی کو زخمی کرنیوالا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت مبین عرف مبینی سکنہ الہ آباد تحصیل چونیاں کے نام سے ہوئی ہے
ملزم نے پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں اور دو مرتبہ نوجوان کو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کی تھی
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم مبین اپنے تایا زاد پر فائرنگ کر رہا تھا
ملزم کا تایا زاد بھائی گاؤں برج کا رہائشی ہے جس کا نام سیف اللہ ہے جو کہ اس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہے اور زیر علاج ہے
ملزم نے سیف اللہ کی ٹانگوں میں 8 گولیاں ماریں جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا
22 جولائی کو ہونے والے اس وقوعہ پر فوری مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کا مرکزی ملزم ملزم مبین مفرور تھا
گرفتار ملزم کا اپنے تایا زاد سیف اللہ وغیرہ کیساتھ زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا
پولیس نے سیف اللہ کی بہن کی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹی تھی
تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات