November 16, 2026

پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

IMG-20250623-WA0225

پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

پی ٹی آئی آئین اور جمہوریت کے اصولوں کی پامالی کے خلاف آئینی جنگ لڑ رہی ہے۔ پولیٹیکل کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پولیٹیکل کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کے مقدمے میں انصاف، آئین اور جمہوریت کے اصولوں کی پامالی کے خلاف آئینی جنگ لڑ رہی ہے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پولیٹیکل کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کا نہیں، ہر اس ووٹر کا ہے جس کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ بینچ میں وہ ججز شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی فیصلہ سنایا ہی نہیں،عدالتی اصول پامال ہو رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔