وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پربریفنگ،الیکٹراک بس پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم
درودراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹراک بسیں فراہم کرنے کی ہدایت
ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔ مریم نوا زشریف
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا 24اضلاع کو ترجیحی بنیادو ں پر 240 الیکٹراک بسیں دینے کی ہدایت
پہلے مرحلے میں آنے والی240ای بسیں اضلاع کو فراہم کر دی جائیں گی
لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کے لئے 500ای بسوں کی فراہمی اگست سے اکتوبر تک ہوگی
نومبر سے دسمبر تک پنجاب میں 600الیکٹراک بسیں مزید آئیں گی
پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت شیخوپورہ، ننکانہ، قصور اور لاہورکو400الیکٹراک بسیں فراہم کی جائیں گی
گوجرانوالہ بی آر ٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ
گوجرانوالہ میں بی آرٹی کو پورے شہر اور مضافات سے منسلک کرنے کے لئے 80فیڈر بسیں چلائی جائیں گے
راہوالی تا ایمن آباد تقریباً22 کلومیٹر طویل بی آر ٹی سسٹم پر 28 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے
گوجرانوالہ بی آر ٹی کو گکھڑمنڈی تک توسیع کرنے کی تجویزکا جائزہ
گوجرانوالہ بی آر ٹی سسٹم پر ہر آٹھ منٹ کے بعد دوطرفہ ٹرانسپورٹ میسر ہو گی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا گوجرانوالہ میں بی آر ٹی کے روٹ پر ٹریفک کو سمارٹ سلوشن سے کنٹرول کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ بی آر ٹی کے لئے 4 الیکٹراک بس ڈپو قائم کیے جائیں گے
فیصل آباد میں اورنج لائن اور ریڈ لائن ٹرانسپورٹ سسٹم پر پیشرفت کا جائزہ
ریڈ لائن بس سروس 23.4کلو میٹر طویل اور 24سٹیشن پر مشتمل ہوگی
ریڈ لائن پر ایک لاکھ 85ہزار سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے
اورنج لائن 29کلومیٹر طویل 21سٹیشن پر مشتمل ہوگی، ایک لاکھ 11ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیڈمک سے سلامی چوک تک روٹ بھی شامل
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی محکمہ ٹرانسپورٹ کو عوامی افادیت کے تمام پراجیکٹ بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت
ای بسوں کے روٹس عوام کی آمدورفت کو مد نظر رکھ کر مقرر کرنے کا حکم
اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ سسٹم روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا
عوامی ضروریات کا تعین کرکے بسیں دینے چاہتے ہیں، صرف عوام کے لئے سوچنا ہے۔ مریم نواز شریف
سب ضلع میرے لئے برابر ہیں، ترقی کے سفر میں یکساں مواقع اور سہولتیں ملنی چاہئیں۔ مریم نواز شریف