November 16, 2026
20250626_212224

انتہائی ہولناک خبر!

کانپور کی رہائشی ارمیلا کا بڑا بیٹا، جو بارہویں جماعت کا طالب علم تھا، کچن میں اسپیکر پر گانے سن رہا تھا۔ شور اور ذہنی دباؤ سے پریشان، بیمار ماں نے اُسے گانا بند کرنے کو کہا۔ جب اُس نے بات کو نظرانداز کیا تو ماں نے اسپیکر زمین پر پٹخ کر توڑ دیا اور اُسے دو تھپڑ رسید کیے۔

یہ دیکھ کر بیٹے کو غصہ آیا اور اُس نے بھی پوری طاقت سے ایک زوردار تھپڑ ماں کو مار دیا، جس سے وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑی۔ پھر اُس نے اپنی ماں کے دوپٹے سے اُس کا گلا گھونٹ دیا اور اُسے پلنگ کے اندر بند کر دیا۔

جب چھوٹا بیٹا اسکول سے آیا تو ماں کو تلاش کرنے لگا۔ اُس نے دیکھا کہ ماں کا دوپٹہ پلنگ کے اندر پھنسا ہوا ہے۔ پلنگ کھولنے پر ماں بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ بچے نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ ماں کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن علاج کے دوران اُس کی موت واقع ہو گئی۔

سماجی بےحسی، تربیتی فقدان اور خاندانی رشتوں کی بگڑتی ہوئ صورتحال کانتیجہ ہے کہ جس نے ماں جیسی عظیم ہستی پرہاتھ دست درازی کرکے اس کو موت کےگھاٹ اتارنےپرمجبورکردیا، آخرکیاوجہ ہے کہ احترام، صبروتحمل اور جذباتی تربیت کا دامن چھوٹتاجارہاہے ? (اس طرح کی المناک خبریں کسی مذہب کےساتھ خاص نہیں)
حقیقت ہے کہ تربیت تعلیم کی کمی کوچھپا سکتی ہے، مگرتعلیم کبھی بھی تربیت کی کمی کاازالہ نہیں کرسکتی۔