پنجاب کے سرکاری ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس میں ٪30 اضافہ ہر صورت ملے گا! – رحمان علی باجوہ
پنجاب کے سرکاری ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس میں ٪30 اضافہ ہر صورت ملے گا! – رحمان علی باجوہ
وفاقی طرز پر ڈسپیرٹی الاؤنس، تنخواہوں و پنشن میں اضافہ، لیو انکیشمنٹ، گریجویٹی، رول 17 اے، اور ٹیکس ربیٹ کی بحالی کے مطالبات پر پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کا کامیاب احتجاجی مظاہرہ ہوا، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ DSP کے ایک غیر واضح بیان پر احتجاج مؤخر کر دیا گیا — جس کی مکمل ذمہ داری خالد جاوید سنگھیڑہ پر عائد ہوتی ہے۔
اسی اثناء میں چوہدری خالد جاوید سنگھیڑہ کے چھوٹے بھائی حبیب اللہ سنگھیڑہ کو وزیراعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام میں کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا گیا!
لیو انکیشمنٹ بحالی کا وعدہ وفا ہونے کی بجائے مزید پنشن، گریجوئیٹی، رول 17 اے، ٹیکس ربیٹ پر کٹ کے ساتھ سکولوں و ہسپتالوں کی نجکاری کا سلسلہ جاری ہو گیا جس کے ذمہ داران کا تعاقب کیا جائے گا!
جب ایپکا پاکستان کے صدر اور اگیگا پنجاب کے چیئرمین اور چھوٹے بھائی کا قریبی تعلق پنجاب حکومت سے ہو، تو سرکاری ملازمین کی تحریک کیسے کامیاب ہو سکتی ہے؟
خالد جاوید سنگھیڑہ کے سیاسی مفادات اور نااہلی کا نتیجہ: پنجاب کا بجٹ آج منظور کر لیا گیا، تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ
ڈسپیرٹی الاؤنس کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے!
اسی بناء پر چوہدری خالد جاوید سنگھیڑہ کو اگیگا پنجاب کے عہدے سے 15 محرم تک معزول کر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، حکومتی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت کی بجائے احسن اقبال کے بیٹے جو کے ذاتی حیثیت میں احتجاج میں آئے اور DSP کی زبانی احتجاج مؤخر کرنے کے فیصلے کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔
پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کی جدوجہد کو سلام!
سرکاری ملازمین کے جائز حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا! – رحمان علی باجوہ