November 16, 2026

سی سی ڈی سرکل جھنگ ٹیم کی کاروائ

20250626_212224

سی سی ڈی سرکل جھنگ ٹیم کی کاروائ

چند روز قبل تھانہ سیٹیلائٹ ٹاؤن وغیرہ علاقہ جات میں بد نیتی اور غلط ذہنی سوچ سے بچوں کے اغواء میں ملوث عبدلمجیب ولد شہزاد وہاب سی سی ڈی سرکل جھنگ گشت ٹیم سے بچ نکلنے کی ناکام کوشش میں سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے تیز رفتاری میں موٹر سائیکل سے گر کر زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار
یاد رہے اس شخص کو چند روز قبل ایک بچی کے اغواء کی کوشش بارے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے

چند دن قبل سیٹیلائٹ ٹاؤن کا مشہور منشیات فروش خوف کی علامت صفدر عرف صفدری گٹ سی سی ڈی ٹیم سے بچ نکلنے کی کوشش میں بھاگتے ہوئے تیز رفتاری میں سائن بورڈ سے ٹکراتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار
مزید شورکوٹ احمد پور سیال خانیوال میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا مجرم اشتہاری اقبال بالی ملاح بھی دوران واردات سی سی ڈی جھنگ ٹیم پر فائرنگ کرتا ہوا اپنے انجام کو پہنچ گیا
عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں سی سی ڈی جھنگ ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ کے ساتھ اپنا ورک جاری رکھے گی