November 16, 2026

✊ 21 سالہ خدمت کا انعام: بے روزگاری؟

20250626_212224

✊ 21 سالہ خدمت کا انعام: بے روزگاری؟

(PHFMC / IRMNCH / PMHI ملازمین کی آواز)

زندگی “بھاڑ” میں جائے، جہاں انسان کے خلوص، قربانی اور خدمت کا کوئی مول نہ ہو۔

21 سال تک پنجاب کے اسپتالوں میں مریضوں کی خدمت کرنے والے ہزاروں ملازمین کو اچانک بے روزگار کر دینا انسانیت نہیں، ظلم ہے۔
یہی وہ لوگ تھے جو دن رات، گرمی سردی، دن رات کی پرواہ کیے بغیر اپنی ڈیوٹی دیتے رہے۔ مگر آج… ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ان کا سب کچھ چھین لیا گیا۔

📢 پنجاب اسمبلی میں جھوٹے وعدے
“اگر ایک بھی ملازم نکالا گیا تو میرا گریبان پکڑ لینا”
یہ دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ ماہِ رمضان میں جھوٹ بول کر خدا کے بندوں کا رزق چھینا گیا۔ یہ کیسا انصاف ہے؟

🪧 22 دن کا پرامن دھرنا… مگر بدلے میں پولیس گردی
ہم نے پرامن احتجاج کیا، مگر ہمیں سنا نہیں گیا۔ ہمیں ملک دشمن قرار دے کر ایف آئی آرز کا نشانہ بنایا گیا۔
ہم نے سیاست دانوں کے جلسے جلوسوں میں ساتھ دیا، مگر ہمیں اپنے حق کی بات کرنے کی بھی اجازت نہ ملی۔

💔 ہزاروں خاندان سڑک پر
بچوں کے سکول بند، گھروں کے کرائے، دوا علاج سب رک چکا ہے۔ کیا حکومت کا فرض صرف کرسی بچانا ہے؟ کیا ہم انسان نہیں؟

🔮 ہم ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے
ہم ان ظالم حکمرانوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف عوامی مہم چلائیں گے، ان کی ہر پوسٹ پر تبصرہ کریں گے، ان کی فرعونیت کا پردہ چاک کریں گے۔

🕋 رزق کا وعدہ اللہ کا ہے
ہمیں یقین ہے کہ رزق صرف اللہ دیتا ہے۔ آج انہوں نے ظلم کیا، کل ان پر عذاب اترے گا۔ ہم ظالموں کی وزارتوں، عہدوں اور کرسیوں کا زوال دیکھیں گے، انشاءاللہ۔

🤲 ہمارا درد، ہماری آواز
یہ پیغام صرف ایک تحریر نہیں، ہزاروں مظلوم دلوں کی پکار ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اس آواز کو پھیلائیں، اور ظالم کے خلاف حق کا ساتھ دیں۔