November 16, 2026

رپوٹ وجئے کمارواسوانی دعا ان لائین نیوز ضلع سانگھڑ کے بزے شہر شہدادپور مین 🛑 جبری مذہب تبدیلی کے خلاف سندھ ہندو کونسل کی بھرپور آواز!

IMG-20250626-WA0248

رپوٹ وجئے کمارواسوانی دعا ان لائین نیوز
ضلع سانگھڑ کے بزے شہر شہدادپور مین
🛑 جبری مذہب تبدیلی کے خلاف سندھ ہندو کونسل کی بھرپور آواز!

چیئرمین دیوان سورج کوہستانی
کی قیادت میں سندھ ہندو کونسل کا اعلیٰ سطحی وفد شہدادپور پہنچا، جہاں حالیہ دنوں میں نابالغ بچوں کی مبینہ جبری مذہب تبدیلی کے افسوسناک واقعے پر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی گئی۔

👥 وفد میں شامل تھے: وائس چیئرپرسن درگاوتی راجپوت، کیم چند دولانی، والجی ٹھاکر، سادھو رام، پنڈت سنتوش کمار، وجئے کمار واسوانی، سکندر والمیکی، اور اجمل۔ راج گر شامل تھے

🤝 وفد نے متاثرہ بچوں کے والد بھاگ چند اور دادا ماندو مل سے ملاقات کی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ سندھ ہندو کونسل کی مقامی ٹیم واقعے کے پہلے دن سے متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

📢 چیئرمین دیوان سورج کوہستانی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جبری مذہب تبدیلی کے خلاف فوری اور سخت قانون سازی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

📛 ایسے واقعات نہ صرف اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بلکہ ملک کی بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

✊ سندھ ہندو کونسل اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔