بہاولنگرہارون آباد (نمائندگان) ضلعی پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کا جامع پلان جاری کر دیا، ضلع بھر میں 38 جلوس اور 377مجالس منعقد ہونگی،181 علماء کرام و
بہاولنگرہارون آباد (نمائندگان) ضلعی پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کا جامع پلان جاری کر دیا، ضلع بھر میں 38 جلوس اور 377مجالس منعقد ہونگی،181 علماء کرام و ذاکرین کی ضلع بندی اور 13 علماء کرام و ذاکرین کی زبان بندی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں لائسنسی / روایتی 38 جلوس 377مجالس منعقد ہونگی۔اس حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے 181 علماء کرام و ذاکرین کی ضلع بندی اور13 علماء کرام و ذاکرین کی زبان بندی بھی کی گئی ہے۔ 1800 سے زائد پولیس افسران و جوان اور رضاکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ عاشورہ محرم الحرام کے جلوس کی مانیٹرنگ اور فضائی نگرانی کی جائے گی۔ حکومتی احکامات و SOPs پر عمل در آمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ایک مرکزی کنٹرول روم 063-9240063-64 عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں قائم کیا گیاہے جس کے انچارج ڈی ایس پی لیگلII محمدواصف ہوں گے۔ یہ کنٹرول روم یکم محرم سے دس محرم تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔اس موقع پر ڈی پی او کامران اصغر نے کہا کہ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی بھی کی جائے گئی جس کے ذریعے مشکوک افراد کی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام سے قبل ہی امن کمیٹی، علماء کرام، تاجروں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے میٹنگز کی گئی ہیں۔ ان کی تجاویز کی روشنی میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم امن بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار اد ا کریں شر پسندوں پر نظر رکھیں اور بد امنی کو پھیلانے کی سوچ رکھنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکامران اصغر نے مزید کہا کہ ضلع کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس و دیگر متعلقہ ادارے بخوبی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ڈی پی او نے عوام الناس جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا نمائندگان سے درخواست کی کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں اور سوشل میڈیا پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو نفرت انگیز مواد کی مانیٹرنگ کا ٹاسک اور رپورٹنگ کا حکم دیا۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران ڈرون اڑانے پر پابندی عائد ہے لہذا خلاف ورزری کی صورت میں فوری گرفتاری ہوگی اور قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے میڈیا، علماء کرام اور امن کمیٹی کے گزشتہ ادوار کے کردار کو بھی سراہا (پبلک ریلیشن آفیسر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگ