November 16, 2026

ہارون آباد *(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شدید گرمی کے پیشِ نظر معروف معالج ڈاکٹر عارف رضا ملک سٹی کڈنی اسپتال والے کی عوام کو اہم ہدایات

20250623_215246

ہارون آباد *(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شدید گرمی کے پیشِ نظر معروف معالج ڈاکٹر عارف رضا ملک سٹی کڈنی اسپتال والے کی عوام کو اہم ہدایات ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور دیگر موسمی بیماریوں سے بچا جا سکے موجودہ موسم میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، جس کے باعث خاص طور پر بچے، بزرگ اور بیمار افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں*۔
*ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ پانی، لیموں پانی، ORS اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔ گرم کپڑوں کی بجائے ہلکے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور دھوپ میں نکلتے وقت چھتری یا تولیہ ضرور استعمال کریں انھوں نے والدین کو بھی تاکید کی کہ وہ بچوں کو اسکول بھیجنے سے پہلے ان کی مکمل تیاری کروائیں اور انہیں پانی کی بوتل ساتھ دیں۔ کہ اگر کسی کو چکر آنا، متلی، شدید پسینہ یا بے ہوشی جیسی علامات محسوس ہوں تو فوراً قریبی طبی مرکز سے رجوع کرکریں