November 18, 2026

مریم نواز ہیلتھ کلینک کے تیسرے مرحلے میں 1418 نشستوں کا اعلان

IMG-20250626-WA0183

مریم نواز ہیلتھ کلینک کے تیسرے مرحلے میں 1418 نشستوں کا اعلان

مریم نواز ہیلتھ کلینک کے بہترین نتائج کو دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے تیسرے مرحلے میں مزید 1418 بنیادی مراکز صحت کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دیتے ہوئے میڈیکل گریجویٹس سے درخواستیں طلب کی ہیں. وہ امیدوار جن کو دوسرے مرحلے میں سینٹرز نہیں مل سکے تھے انہیں درخواست دینے کی بجائے صرف سینٹرز کے نام منتخب کرنے ہونگے.

یاد رہے کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک پر خدمات دینے والے ہیلتھ مینجرز کو سینٹرل انڈکشن پالیسی میں ‘ورکنگ مارکس’ بھی دئیے جائیں گے. دلچسپی رکھنے والے امیدواران اپنی آن لائن درخواستیں 6 جولائی تک www.mnhc.pshealthpunjab.gov.pk پر جمع کروا سکتے ہیں.