سکھر( سکھر سے خبر دے رھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) ڈسٹرکٹ آفیسر ایلیمنٹری سیکنڈری و ھائیر سیکنڈری سکھر سید غلام مرتضيٰ شاھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
سکھر( سکھر سے خبر دے رھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) ڈسٹرکٹ آفیسر ایلیمنٹری سیکنڈری و ھائیر سیکنڈری سکھر سید غلام مرتضيٰ شاھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے تعلیم کھاتے کی جانب سے آئی بی ای ٹیسٹ پاس پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی ویٹنگ امیدواروں کو 30 جون تک آفر آرڊر دینے کا آخری فیز پانچ مکمل ہوگیا ہے، ضلعہ سکھر کے تعلقہ سٹی سکھر، نیو سکھر، روہڑی اور پنوعاقل میں ویٹنگ پالیسی کے تحت 358 پی ایس ٹی امیدواروں اور 117 جے ای ایس ٹی امیدواروں کو آفر آرڊر دے دیئے گئے ہیں، اس کے بعد امیدواروں کی جانب سے پولیس ویریفکیشن میڈیکل اور دیگر مراحل پورے کرنے کے بعد انہین وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ (ایس ٹی ایس) مینشن لسٹ کی روح کی بنا پر پوسٹنگ کرکے جوائننگ کروائی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ اسکولز میں بجلی کی عدم فراہمی کے اشوز کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت کی وزارت تعلیم نے کافی غور و خوض کے بعد اسکولز میں سولر سسٹم متعارف کرا دیا ہے، اس سلسلے میں شہری و دیہی علاقوں میں جہاں جہاں بجلی میسر نہیں ہوگی وہاں سولر لگائے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے سفارش کے بغیر ٹوٹل میرٹ پر پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی ٹیسٹ پاس 90 ہزار سے زیادہ امیدواروں کی بہرتیان کی ہین، اس عمل سے اسکول ڈیش بورڈ پر جو اسکولز ٹیچر لیپس کی وجہ سے بند تھے وہ بھی کھل جائیں گے، انہوں نے واضع کیا کہ آفر آرڊر لینے والے کسی بھی امیدوار کی پوسٹنگ اس خواہش کی بنا پر نہیں کی جائے گی بلکہ تعلیم کھاتہ کی جانب سے جاری کردہ STR لسٹ کے تحت کی جائے گی