November 16, 2026

عشرہ محرالحرام پر مجالس اور جلوسوں کےروٹس پر سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں : اسسٹنٹ کمشنرراناذوہیب کریم

IMG-20250625-WA0273

عشرہ محرالحرام پر مجالس اور جلوسوں کےروٹس پر سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں : اسسٹنٹ کمشنرراناذوہیب کریم

تحصیل بھر میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئےجائینگے پولیس اور قانون نافذ کرنےوالےادارے تعزیہ و مجالس لائسنسداران سے مکمل ہم آہنگ ہوکر فرائض انجام دیں گے : ڈی ایس پی چوہدری سعید سیال

میلسی(محمدمختارسولگی ) عشرہ محرالحرام میں سیکیورٹی انتظامات اور سروسز کی فراہمی کےسلسلہ میں میونسپل کمیٹی جناح ہال میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی راناذوہیب کریم کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل بھر سے تعزیہ و مجالس لائسنس داران سے عشرہ محرالحرام کے انتظامات پرتجایز طلب کی گئیں اور ان کےحل کےلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو فوری عملدرآمد کرنے کاکہاگیا ۔اسسٹنٹ کمشنر میلسی رناذوہیب کریم نے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ عشرہ محرالحرام کے تمام ترانتظامات کو حتمی شکل دےدی گئی ہے ۔جلوس کےروٹس پر تجاوزات کاخاتمہ اور صفائی و لائٹس کا انتظام کیاجائے گا میونسپل کمیٹی میلسی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تحصیل ہیڈکوراٹر ہسپتال انتظامیہ سروسز فراہم کریں گے ۔ڈی ایس پی میلسی چوہدری سعید احمد سیال نےکہاکہ تحصیل بھر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فول پروف سیکیورٹی کےفرائض انجام دیں گے۔ مختلف علاقوں میں نکلنے والےجلوس اور مجالس کی مکمل نگرانی کی جائےگی۔ اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مہراویس اقبال میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرنویداقبال کھنڈ پی اےٹوایڈمنسٹریٹر ملک راشد معروف انفورسمنٹ انسپکٹرضلع کونسل میاں محمدارشدچوغطہ مفتی یعقوب سعیدی جہانگیرہاشمی چوہدری ناظم حسین جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب میاں محمد جاوید عزیز سیداعجازحسین شاہ صدرتحصیل پریس کلب محمدحسنین شیخ سمیت تعزیہ لائسنس داران ممبران امن کمیٹی مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی.