November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) کی ڈپٹی کمشنر آفس اوکاڑہ آمد

IMG-20250625-WA0270

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) کی ڈپٹی کمشنر آفس اوکاڑہ آمد

انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں محرم الحرام کے انتظامات اور امن و بین مسالک ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ڈی پی او راشد ہدایت، میجر نوید اسلم، سٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، ضلعی انتظامیہ سمیت امن کمیٹی کے ممبران و دیگر مسالک کے علماء کرام اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی محرم الحرام کے لیے عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کی سلسلہ میں انتظامات بارے بریفنگ

ڈی پی او راشد ہدایت نے جلوس و مجالس کہ انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلان بارے بریف کیا

ضلعی امن و اتحاد بین المسالک کمیٹی کے ممبران نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں بھرپور تعاون کے یقین دہانی کروائی

چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کے محرم الحرام کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی اقدامات پر مکمل عمل درآمد کے احکامات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامات کے لیے تمام امور کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں۔ چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین

محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامی اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ

اسلام میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ

محرم الحرام کے موقع پر ہمیں اتحاد، نظم و ضبط، تحمل اور بردباری کا عملی مظاہرہ پیش کرنا ہوگا۔ چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ

امن عامہ کے قیام کے سلسلہ میں علماء کرام امن کمیٹی کے ممبران، انجمن تاجران اور میڈیا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز اپنا موثر کردار ادا کریں۔ چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ