سکھر بیورو چیف۔ سید نصیر حسین زیدی سیپکو چیف کی سکھر پولیس کو وارننگ اگر شہید لائین سپریڈنٹ فھیم سیمجو کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو تھانوں کی بجلی منقطع کریں گے
سکھر بیورو چیف۔ سید نصیر حسین زیدی
سیپکو چیف کی سکھر پولیس کو وارننگ اگر شہید لائین سپریڈنٹ فھیم سیمجو کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو تھانوں کی بجلی منقطع کریں گے
سیپکو چیف اعجاز چنہ نے سندھ ہائی کورٹ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیپکو ملازم شہید فہیم سمیجو کے قاتل تاحال گرفتار نہیں کیے گئے، جو پولیس کی نااہلی کا ثبوت ہے انہوں نے اعلان کیا کہ اگر قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو سیپکو احتجاجاً پولیس لائنز، تھانوں اور دیگر پولیس دفاتر کی بجلی بند کر دے گا۔ تاہم اس احتجاج کے دوران عام شہریوں کو اس احتجاج سے متاثر نہیں کیا جائے گا کیونکہ عوام پہلے ہی گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں سیپکو چیف کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم برداشت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ایسے پرتشدد واقعات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فہیم سمیجو کی شہادت کے بعد ان کے لواحقین کو نہ صرف سرکاری امداد فراہم کی جائے گی بلکہ سیپکو کے ملازمین اور افسران بھی ذاتی طور پر مالی معاونت فراہم کریں گے اعجاز چنہ نے شکایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس کی جانب سے سیپکو عملے کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی، جس سے ملازمین غیر محفوظ ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سیپکو میں سمارٹ میٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 19 ہزار سمارٹ میٹرز نصب کیے جا رہے ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر خودکار ریڈنگ بھیجیں گے سیپکو چیف نے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سیپکو کے 10 اضلاع میں 10 ڈویژنز اور 66 سب ڈویژنز ہیں جہاں بجلی چوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے چند علاقوں میں رینجرز کی سیکیورٹی حاصل ہے
ادارے کی دسمبر سے لیکر اس وقت تک ریکوری 80 فیصد سے زائد ہے جبکہ سیپکو کے لائن لاسز 38 فیصد ہیں سیپکو چیف نے کہا کہ سکھر شہر کے 13 انڈسٹریل فیڈرز کے علاؤہ شہر کے 25 فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا جا چکا ہے انہوں نے واضح کیا کہ لوڈ شیڈنگ کا دارومدار ریکوری اور لاسز پر ہوتا ہے، تاہم بجلی کی فراہمی کا نظام 40 تا 50 سال پرانا ہے جس کی وجہ سے بہتری کے باوجود مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آ پا رہے۔