November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر کا ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین ایف بلاک کا دورہ

IMG-20250624-WA0188

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر کا ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین ایف بلاک کا دورہ

اس موقع پر اسسٹنٹ کمیشن نے رب نواز، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم سمیت امام بارگاہ کی انتظامیہ، اہل تشیع کے نمائندے اور امن کمیٹی کے بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام پہنچایا

انہوں نے امام بارگاہ میں بنائے گئے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف محرم الحرام میں عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر

اس سلسلہ میں جامع حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر

محرم الحرام کے موقع پر عزاداروں کو بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید

اہل تشیع کے نمائندے اور جلوسوں کی انتظامیہ درپیش مسائل کے بارے فوری طور پر آگاہ کریں۔ڈپٹی کمشنر

تمام متعلقہ محکموں کی باہمی کوارڈینیشن سے بہترین انتظامات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ڈی پی او راشد ہدایت

سی سی ٹی وی اور کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈی پی او

کسی بھی نہ خوشگوار واقعہ سے فوری نمٹنے کے لیے امام بارگاہ اور جلوس کی انتظامیہ باہمی ربط روابط کی پالیسی اپنائے۔ ڈی پی او راشد ہدایت

امام بارگاہ کے منتظمین اور اہل تشیع کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کہتا ہے دل سے شکریہ ادا کیا