November 16, 2026

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرزکا قیام ، ایک خوش آئند اقدام خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف قارئین محترم ! علم و ادب کے سرمایہ ء افتخار جناب زبیر احمد انصاری کی زیر نگرانی

IMG-20250624-WA0179

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرزکا قیام ، ایک خوش آئند اقدام

خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف

قارئین محترم ! علم و ادب کے سرمایہ ء افتخار جناب زبیر احمد انصاری کی زیر نگرانی انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا قیام عمل میں آ چکا ہے جو کہ بلا شبہ ایک نہایت ہی خوش آئند اقدام ہے اور اس کی علمی و ادبی حلقوں کی طرف سے زبردست پذیرائی کی جا رہی ہے ۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے نہ صرف وطن عزیز پاکستان سے دھڑا دھڑ قلم کار طبقہ اس تنظیم میں شامل ہو رہا ہے بلکہ بیرون ممالک سے بھی کئی نامور ادباء اس کی ممبر شپ حاصل کر رہے ہیں ۔ جناب زبیر احمد انصاری کا اسم گرامی علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کے لیے ہرگز کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے انہیں اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ موصوف نے قبل ازیں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سرپرستی کر کے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر ناموری حاصل کی ہے ۔ آپ نے ہمیشہ قلم کار طبقہ کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی کردار ادا کیا ہے ۔ بر سبیل تذکرہ راقم الحروف( راجہ نور الہی عاطف) کے لیے بلا شبہ یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے نہ صرف اس تنظیم کا رکن بنایا گیا ہے بلکہ عہدے داری کی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی ہے جس پر میں گرانقدر محترم المقام جناب زبیر محمد انصاری اور ان کی پوری ٹیم کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں ۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا پلیٹ فارم تمام قلمکار طبقہ کا اپنا پلیٹ فارم ہے جو ان کی اجتماعی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کوشاں ہے ۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے جناب زبیر احمد انصاری چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی مخلصانہ قیادت میں روز افزوں ادباء و شعراء ،صحافی ،مصنفین اور دیگر اہل قلم اس تنظیم میں شامل ہورہے ہیں۔ اگرچہ وطن عزیز میں قلم کار طبقے کی مختلف تنظیمیں قائم ہیں لیکن اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے جو ایجنڈا اس تنظیم کے پاس ہے اس سے دیگر قاصر ہیں کیونکہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کاپلیٹ فارم قلم کار طبقے کے اجتماعی حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کا ضامن ہے ۔ جناب زبیر احمد نصاری چاہتے ہیں کہ نوجوان تخلیق کاروں کی تربیت اور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اہل قلم کے اجتماعی حقوق کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے ۔ ملک بھر میں ادبی سرگرمیوں کو فعال کیا جائے، قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کی معاشی آسودگی کے لیے بھرپور کوشش کی جائے ۔ محترم زبیر احمد انصاری چاہتے ہیں کہ خواتین لکھاریوں کی فلاح و بہبود کے لیے وہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کریں ۔ انشاءاللہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا پلیٹ فارم ان کے لیے خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا ۔ چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری ، مرکزی صدر محترمہ ثمینہ طاہر بٹ ، مرکزی سینئر نائب صدر محترمہ نمرہ ملک ، نائب صدر محترمہ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ، جنرل سیکرٹری طاہر درانی ،صدر وومن ونگ محترمہ نبیلہ اکبر اور صدر لاہور مرکز زوہیب رفیق بھٹی سمیت دیگر جملہ عہدیداران قلم کار طبقے کی اجتماعی فلاح و بہبود کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں، انشاءاللہ ان سب کی مخلصانہ کوششوں اور تمام معزز اراکین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی اجتماعی جدوجہد کے نتیجے میں تمام مطلوبہ عظیم مقاصد کے حصول میں کامیابی ہوگی ۔انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز لکھاریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے گی ۔ لکھاری ،اینکرز، صحافی اور ہماری پوری اہل قلم برادری جو جس جس شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھتا ہوگا ہمارا معزز ممبر ہوگا ۔ پوری تنظیم اس کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی اور انشاءاللہ اس تنظیمی فعالیت میں روز افزوں اضافہ ہوگا ۔ الحمدللہ جناب زبیر احمد انصاری کی چیئرمین شپ میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے قیام کے ساتھ ہی تواتر سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں ادباء ،شعراء، مصنفین، صحافی اور دیگر اہل قلم ساتھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور لاہور مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے ۔ اب جناب زبیر احمد انصاری انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نے تنظیم کا دائرہ کار بڑھا کر تحصیل لیول تک کردیاہے۔ جس خلوص اور لگن کے ساتھ جناب زبیر احمد انصاری کام کر رہے ہیں اس کی ماضی میں کہیں نظیر نہیں ملتی ۔انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی سرگرمیوں کو ملک بھر کا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بھرپور کوریج دے رہا ہے اور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی شب و روز کی مثالی سرگرمیاں دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک تنظیم ہی نہیں بلکہ ایک تحریک بن چکی ہے جس کا سہرا علم و ادب کے سرمایہ ء افتخار جناب زبیر احمد انصاری کے سر ہے ۔ انشاءاللہ محترم المقام جناب زبیر احمد انصاری کی قیادت میں ملک بھر سے بلکہ بیرون ممالک سے بھی ادباء، شعراء، صحافی اور دیگر اہل قلم اس تنظیم کو فعال بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔