ڈی ایچ اے گوجرنوالہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، 100 سال سے زائد پرانے گاؤں بدوکی گوسئیاں سے جی ٹی روڈ اور گھگڑ منڈی جانے
ڈی ایچ اے گوجرنوالہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، 100 سال سے زائد پرانے گاؤں بدوکی گوسئیاں سے جی ٹی روڈ اور گھگڑ منڈی جانے والے سرکاری راستے کو فوج نے فتح کر لیا۔ معرکے کے دروان فوج کے خفیہ لوگوں نے اور ڈی ایچ اے سکیورٹی اور پولیس اہلکار دیہاتیوں پر تشدد کرتے رہے جب دیہاتیوں نے جوابی پتھراؤ کیا ان کے کئی لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کچھ دیہاتیوں کی جانب سے کم پیسوں پر زمین فروخت نہ کرنے پر فوج کے خفیہ لوگوں نے اور ڈی ایچ اے نے ڈپٹی کمشنر ریٹ پر زمینوں پر زبردستی قبضہ کر لیا اور دیہاتیوں کے ڈیرے گرا دیئے گئے۔