November 16, 2026

*🔴قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی حملوں کے بعد ایران کے دفاع کے حق کی توثیق کر دی*

IMG-20250623-WA0321

*🔴قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی حملوں کے بعد ایران کے دفاع کے حق کی توثیق کر دی*

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے ہنگامی اجلاس میں امریکا، اسرائیل کے ایران کی اہم جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، اور ایران کے دفاع کے حق کی توثیق کی ہے۔

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی پاکستان کی جانب سے سختی سے مذمت کی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمیٹی کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی، اور اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ یہ حملے اُس وقت کیے گئے جب ایران اور امریکا کے درمیان تعمیری مذاکراتی عمل جاری تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے ک ’ان غیر ذمہ دارانہ اقدامات نے کشیدگی میں اضافہ کیا ہے، جو ایک بڑے تنازع کو جنم دے سکتے ہیں اور مکالمے و سفارت کاری کے مواقع کو کم کر دیا ہے، این ایس سی نے اقوام متحدہ کے منشور کے تحت ایران کے اپنے دفاع کے حق کی توثیق کی۔