November 16, 2026

‏رائٹرز کا دعویٰ، ایرانی قیادت نے 86 سالہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانشینی کا عمل تیز کر دیا ہے، یہ فیصلہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

20250623_215246

‏رائٹرز کا دعویٰ،
ایرانی قیادت نے 86 سالہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانشینی کا عمل تیز کر دیا ہے،
یہ فیصلہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
(ذرائع کے مطابق)
ماہرینِ مجلس خبرگان کے اندر تین رکنی کمیٹی گزشتہ دو برس سے خاموشی سے اس معاملے پر کام کر رہی تھی،
لیکن اسرائیلی حملوں اور قتل کی دھمکیوں کے بعد اس عمل میں تیزی آ گئی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای اس وقت خفیہ مقام پر ہیں اور ایلیٹ فورسز کی سیکیورٹی میں رہتے ہیں،
انہیں کمیٹی کی کارروائیوں سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
دو اہم امیدوار سامنے آئے ہیں:
مجتبیٰ خامنہ ای (آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے):
سخت گیر حلقوں کی حمایت حاصل ہے، تسلسل کے لیے ترجیح دی جا رہی ہے۔
حسن خمینی (امام خمینی کے نواسے):
معتدل مزاج، عوام اور علما دونوں کے لیے قابل قبول سمجھے جا رہے ہیں۔