امریکی B2 طیاروں نے 30000 پاؤنڈز وزنی 14 بنکر بسٹرز بم ایرانی نیو کلیئر سائٹس پر گرائے ہیں۔
امریکی B2 طیاروں نے 30000 پاؤنڈز وزنی 14 بنکر بسٹرز بم ایرانی نیو کلیئر سائٹس پر گرائے ہیں۔
6 بمبار طیاروں نے 12 فردو سائٹ پر گرائے، ایک طیارے نے 2 ناتنز پر گرائے ہیں۔
امریکی آبدوزوں نے 30 ٹاماہاک میزائل ناتنز اور اصفہان کی نیو کلیئر سائٹس پر مارے ہیں۔
ایک B2 بمبار طیارہ 2 GBU57 بم اٹھا سکتا ہے۔ ایک بم کا وزن 13600 کلوگرام ہے۔
ایران پر برسائے گئے 14 بموں کا کل وزن 190.4 ٹن بنتا ہے۔
یہ بم زیر زمین ٹارگٹس کو 180 سے 200 فٹ یعنی 60 سے 70 میٹر تک نشانہ بنا سکتا ہے۔ فردو سائٹ پر 12 بم مارنے کا مقصد کئی سو میٹر نیچے تک ٹارگٹ ہٹ کرنے کی کوشش ہے۔
اندازے کے مطابق فردو سائٹ ایک سخت پتھریلے پہاڑ کے نیچے تقریبا 800 میٹر یا اس سے زیادہ اندر ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق حملہ آور بمبار طیاروں نے امریکی میسوری بیس سے ایران تک نان سٹاپ 37 گھنٹے کی فلائٹ کی ہے۔