November 16, 2026

رنگپوربگھور( راجہ نور الہی عاطف سے) علاقہ تھل کی ہردلعزیز سماجی ،کاروباری شخصیت صدر انجمن تاجران ملک مجاہد حسین بگھور کی

IMG-20250622-WA0071

رنگپوربگھور( راجہ نور الہی عاطف سے) علاقہ تھل کی ہردلعزیز سماجی ،کاروباری شخصیت صدر انجمن تاجران ملک مجاہد حسین بگھور کی صاحبزادی اور معروف قانون دان ملک غلام عباس بگھور کی بھتیجی کی شادی کی تقریب میں ایکس ایم این اے ملک غلام محمد خان ٹوانہ اور ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور سمیت نمائندہ سیاسی ،سماجی، صحافتی تعلیمی، ادبی،، کاروباری، مذہبی ، سماجی شخصیات اور بگھور برادری نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاےء تقریب نے صدر انجمن تاجران رنگپور بگھور ملک مجاہد حسین بگھور سے فردا” فردا” خصوصی ملاقات کر کے ان سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ملک مجاہد حسین بگھور اور ان کے بھائی ایڈووکیٹ ملک غلام عباس بگھور نے تقریب میں شرکت کر کے عزت افزائی پر جملہ مہمانان گرامی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔