November 18, 2026

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صرف اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم چلانے کی یومیہ لاگت 200 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

20250620_200527

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صرف اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم چلانے کی یومیہ لاگت 200 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایران کی جانب سے اب تک 400 سے زائد میزائل داغے جا چکے ہیں۔

ہر انٹرسیپٹر میزائل کی لاگت تقریباً 4 ملین ڈالر ہے۔

امریکی ساختہ F-35 طیارے پر فی گھنٹہ 10,000 ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔

F-35 کے ساتھ استعمال ہونے والا گائیڈڈ اسلحہ اور میزائل لاکھوں ڈالر مالیت کے ہیں۔

ہارون انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اگر جنگ ایک ماہ جاری رہی تو اسرائیل کو 12 بلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہو سکتا ہے۔

ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

صرف انفراسٹرکچر کی تعمیر نو پر کم از کم 400 ملین ڈالر کا خرچ متوقع ہے۔

اسرائیل میں 5000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جنہیں حکومت نے عارضی پناہ گاہیں اور بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں۔