November 18, 2026

‏بی بی سی کی سال قبل رپورٹ آچکی تھی جس کے مطابق پاکستان نے امریکہ کے ذریعے پہلے یوکرین کو اسلحہ بیچا، پھر اسرائیل کو برطانیہ کے ذریعے اسلحہ سپلائی کیا۔

20250620_200527

‏بی بی سی کی سال قبل رپورٹ آچکی تھی جس کے مطابق پاکستان نے امریکہ کے ذریعے پہلے یوکرین کو اسلحہ بیچا، پھر اسرائیل کو برطانیہ کے ذریعے اسلحہ سپلائی کیا۔
آخر کوئی تو وجہ ہے کہ عاصم منیر کے آرمی چیف بننے کے بعد پاکستان میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ریلی نکالنے پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہوچکی۔ جو بھی اسرائیل کے خلاف ریلی نکالتا ہے، اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔
ٹرمپ کے ساتھ حالیہ ملاقات میں عاصم منیر کو کہہ دیا گیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان بیک وقت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری شروع کریں۔
سعودی عرب اپنی کچھ شرائط منوانا چاہ رہا ہے لیکن عاصم منیر نے قوم کی عزت نتن یاھو کے قدموں میں رکھ دی ہوئی ہے، چنانچہ وہ مکمل طور پر سرینڈر کرنے کو تیار ہے۔
آنے والے چند ہفتوں میں او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں اسرائیل کو بطور مہمان شرکت کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ اس اجلاس میں اسرائیل اور سعودی عرب و پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کی بنیاد رکھی جائے گی۔
عمران خان اسی لئے کہتا تھا کہ جن کے مالی مفادات ہوں، جن کے بیرون ملک اثاثے ہوں، وہ کبھی آزاد اور خودمختار حکمران نہیں بن سکتے۔
عاصم منیر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سرنڈر کرچکا ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے ساتھ ساتھ ایٹمی پروگرام بھی رول بیک کر دیا جائے گا۔
چند سال کے اقتدار کی خاطر قوم کی غیرت کا سودا کرنا صرف ہمارے جرنیلوں کی ہی خاصیت ہے!!!