سکھر (بیورو رپورٹ۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز سندھ کے معروف وکیل اور بھٹی برادری کے سردار کے بنگلے سے چوری کی واردات، اے سیکشن تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود
سکھر (بیورو رپورٹ۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز
سندھ کے معروف وکیل اور بھٹی برادری کے سردار کے بنگلے سے چوری کی واردات، اے سیکشن تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود آٹھ دن گزرنے پر بھی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق سکھر ملٹری روڈ پر واقع سندھ کے نامور وکیل، بھٹی برادری کے سردار الٰہی بخش انیل بھٹی کے بنگلے سے چور 11 عدد ٹائروں کے رم، دو خالی رم، ایک ٹائر، ایک یو پی ایس، ایک کار کی 100 واٹ بیٹریاں، تین مرغیاں، گھر کے برتن اور دیگر سامان چرا کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ فریق نے اے سیکشن تھانے میں ایف آئی آر نمبر 188/2025 درج کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان بشیر احمد مگھنیار، ضمیر ولد بشیر احمد مگھنیار، لالو مگھنیار اور ڌانو مگھنیار ان کے پڑوس میں رہتے ہیں اور ان کے گھروں کی چھتیں متاثرہ کے بنگلے کی باؤنڈری وال سے ملی ہوئی ہیں۔
الٰہی بخش انیل بھٹی نے بتایا کہ 11 جون کی رات گیراج سے انسانوں کی آوازیں سن کر ان کے ملازمین راحیل بھٹی اور اسد اسداللہ نے جا کر دیکھا تو مذکورہ ملزمان چوری کر رہے تھے۔ ملازمین نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو ان کی چیخ و پکار پر چھپے ہوئے دیگر ملزمان باہر نکل آئے اور ملازمین کو مارنے کے بعد ملزمان کو چھڑا کر بھگا لے گئے۔
انیل بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ 12 جون کو مقدمہ درج کروایا گیا، مگر آٹھ دن گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی۔ انیل بھٹی اور علاقے کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بنگلے کے قریب واقع گلی میں جرائم پیشہ عناصر رہائش پذیر ہیں، وہاں سرِعام منشیات کی فروخت جاری ہے، اور پولیس کو مبینہ طور پر حصہ ملتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شہر میں ہونے والے متعدد جرائم میں انہی لوگوں کا ہاتھ ہے۔ یہ پوری گلی سوسائٹی کی زمین پر ناجائز قبضے اور حد دخلیوں کا شکار ہے۔ متاثرہ افراد نے پولیس، میونسپل انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی سے ناجائز قبضے ختم کرائے جائیں اور جرائم میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔