خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں كمشنر سرگودھا ڈویژن محمّد جہانزیب اعوان نے تفصیلی دورہ کیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں كمشنر سرگودھا ڈویژن محمّد جہانزیب اعوان نے تفصیلی دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے ایمرجنسی اور او پی ڈی میں مریضوں کی صحت دریافت کی اور طبی سهوليات کی فراہمی، عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا۔ کمشنر سرگودہا نے ایمرجنسی، او پی ڈی، ان ڈور وارڈز، لیبارٹری، فارمیسی، اور دیگر اہم شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نے ہمارے بیوروچیف راجہ نورالہی عاطف کو بتایا کہ دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے موقع پر کمشنر نے واضح کیا کہ مریضوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔كمشنر کے ہمراہ ڈی سی خوشاب فروا عامر ،اے ڈی سی (جی) ساجد منیر كليار، اسسٹنٹ كمشنر خوشاب ضیاء اللہ خان اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام بھی موجود تھیں۔