لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) روزنامہ مشرق لاہور کے دفتر میں ایڈیٹر رانا خالد قمر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) روزنامہ مشرق لاہور کے دفتر میں ایڈیٹر رانا خالد قمر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔اس موقع پر اشرف سہیل گروپ ایڈیٹر ۔ عرفان سلیم چیف نیوز ایڈیٹر ۔ علی جنید چیف رپورٹر ۔ شوکت مروت ایڈمن آفیسر ۔ ظہیر عباسی جنرل منیجر بیوروز، عباس نقوی ، نوید چودھری، نعیم جاوید اور میاں ساجد بھی موجود تھے۔ جناب رناخالد قمر کی سالگرہ کی اس تقریب میں جناب ندیم نظر میگزین ایڈیٹر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر رانا خالد قمر نے جملہ دوستوں کا یہ خوبصورت محفل سجانے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ شرکائے تقریب نے رانا خالد قمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ سینیئر صحافی روزنامہ مشرق لاہور کے ایڈیٹر جناب رانا خالد قمر کا شمار وطن عزیز کے ممتاز قلمکاروں میں ہوتا ہے ۔ آپ اپنی ہر دلعزیز اور پروقار شخصیت کی وجہ سے صحافتی، تعلیمی، ادبی اور سماجی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔