October 28, 2026

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بغیر لائسنس علاجگاہوں کو 31 جولائی تک معیارات پرمکمل عملدرآمدکی ہدایات جاری کردیں

IMG-20250620-WA0361

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بغیر لائسنس علاجگاہوں کو 31 جولائی تک معیارات پرمکمل عملدرآمدکی ہدایات جاری کردیں

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام بغیرلائسنس علاجگاہوں کو 31 جولائی تک معیارات پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمیشن نے فوری طور پرریگولرانسپیکشنز کو معطل کر دیا گیا ہے تاکہ علاجگاہوں کو معیارات پر عملدرآمد کے لئے ایک مخصوص دورانیہ فراہم کیا جا سکے۔ تاہم غیر معائنہ شدہ علاجگاہوں یا جہاں شکایات کی تحقیقات کرنا ضروری ہوں،کی انسپیکشنز جاری رکھی جائیں گی۔ یہ دورانیہ علاجگاہوں کو مریضوں کے محفوظ علاج معالجہ کی سہولیات کا دوبارہ جائزہ لینے کابھی بھرپورموقع فراہم کر ے گا۔ہدایات کے تحت اِمسال یکم اگست سے معائنے دوبارہ شروع ہونگے اورمعیارات پر عدم عملدرآمدکی صورت میں علاجگاہوں کے خلاف پی ایچ سی ایکٹ 2010ء کے تحت تادیبی کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔علاجگاہوں کے منتظمین رہنمائی کے لیے کمیشن کے انسپیکشنزڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پی ایچ سی کے ترجمان نے کہاکہ لائسنس کے بغیر کام کرنے والی علاجگاہوں کے لیے آپریشنل قانونی حیثیت حاصل کرنے کا یہ آخری موقع ہے اور معیارات پر عملدرآمد سے مریضوں کے محفوظ و معیاری علاج کو یقینی بنایا جا سکتاہے۔