October 28, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف قومی اسمبلی اجلاس میں ضلع عمرکوٹ کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے صباء تالپور کا

IMG-20250620-WA0310

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف قومی اسمبلی اجلاس میں ضلع عمرکوٹ کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے صباء تالپور کا زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کے اظہارِ خیال پر عمرکوٹ ضلع کی عوام کا صباء تالپور کو خراج تحسین
ضلع عمرکوٹ سے نو منتخب میمبر قومی اسمبلی صباء تالپور کی جانب سے اپنے شوہر نواب محمد یوسف تالپور کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ضلع عمرکوٹ میں زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور خود ساختہ لوڈ شیڈنگ پر غصے کا اظہار کرنے پر ضلع عمرکوٹ کے سیاسی سماجی رہنماؤں اور لوگوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے علاقے کے دیگر مسائل حل ہونے کی توقع ظاہر کی ہے صباء تالپور کی جانب سے اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں انہوں نے اپنا اعتماد سے بھرپور موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نارا کنال میں 15 سو کیوسک سے زائد پانی کا اخراج ہے پر اس کے باوجود عمرکوٹ کو پانی 14 اور 21 روزہ دیا جا رہا ہے
جو کہ عمرکوٹ کی عوام سے بہت بڑی زیادتی ہے اور اس ظلم کو ختم کیا جائے
انہوں نے کہا کہ پانی کے ہوتے ہوئے اگر یہ حال ہے تو یہ کس کی نا اہلی ہے لوگوں کو اتنا مجبور نا جائے کہ وہ احتجاج کریں
انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے عمرکوٹ اور کنری کی ریکوری 100 فی صد ہونے کے باجود کہی 12 گھنٹے تو کہی 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے
حکومت پاکستان اور حیسکو سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ فی الفور 24 گھنٹے کے اندر نظام کو درست کرے اور ریکوری کے حساب سے جائز لوڈ شیڈنگ کی جائے ورنہ علاقے کے لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے