عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف کنری تعلقہ اسپتال کے مسائل کے حوالے سے خبروں کی اشاعت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے متعددصحافیوں کولیگل نوٹس
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف کنری تعلقہ اسپتال کے مسائل کے حوالے سے خبروں کی اشاعت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے متعددصحافیوں کولیگل نوٹس جاری،صحافیوں کی جانب مذمت ضلعی سطح پر اجلاس طلب لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کنری پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کی جانب سے تعلقہ اسپتال کنری میں درپیش مسائل کے حوالے میڈیا پر خبروں کی اشاعت پر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امین بھٹی کی جانب سے وکیل کے توسط سے پریس کلب کنری کے صدر اعجازمغل،جوائنٹ سکریٹری سیدمحمودعلی شاہ،ممبرلوکمار شرماکو من گھڑت الزامات پرمشتمل لیگل نوٹس جاری کئے گئے ہیں،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صحافیوں کو کہتاتھا کہ انکی حمایت میں اسپتال کے حوالے سے بے بنیاد خبریں چلائی جائیں جسکا وائس میسج موجود ہے، حمایت میں خبریں نہ چلانے اوراصل مسائل کے حوالے سے خبریں چلانے پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ آپے سے باہر ہوگیا اور اسپتال میں پریس کلب کے صدراعجازمغل سمیت دیگر صحافیوں کیساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے انکوں حراساں کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جسکی ویڈیوفوٹیج موجودہے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے اس عمل اور رویے کیخلاف ضلع بھرکے صحافیوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اورمذمت کی جارہی ہے،ہفتہ کے روزصبح 11بجے عمرکوٹ پریس کلب پر ضلع بھرکے صحافیوں کااجلاس طلب کیاگیا جس میں لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔