اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔صوبائی محتسب پنجاب کے احکامات پر شکایت کنندہ برکت علی سابق ملازم محکمہ
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔صوبائی محتسب پنجاب کے احکامات پر شکایت کنندہ برکت علی سابق ملازم محکمہ صحت کو پینشن واجبات کی مد میں 11 لاکھ 39 ہزار 384 روپے کی ادائیگی، محمد شفیق احمد مشیر صوبائی محتسب پنجاب اوکاڑہ نے کہا ہے کہ شکایت کنندہ برکت علی محکمہ صحت کا ملازم تھا اور 2008 سے اپنی پینشن کے واجبات کے لیے بار بار تحریری و زبانی مختلف پلیٹ فارمز پر درخواستیں جمع کرواتا رہا لیکن اس کی سنوائی نہ ہوئی، اس نے صوبائی محتسب پنجاب ریجنل آفس اوکاڑا میں شکایت دائر کی جس پر صوبائی محتسب پنجاب نے اس کی پینشن و بقایا جات کی ادائیگی کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کو احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر اس کی پینشن اور دیگر بقایا جات کی ادائیگی کی جائے اور فیصلہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ صحت اوکاڑا نے شکایت کنندہ کو مبلغ 11 لاکھ 39 ہزار 384 روپے کی ادائیگی کر دی، جس پر شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب پنجاب کو ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے ان کا تہہ دل سے کا شکریہ ادا کیا۔