سکھر(بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی کمیرہ مین سید شہاب حسین زیدی۔سکھر۔سی اپڈیٹ کر رھے ھیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 26-2025 کیلئے نومنتخب عہدیداران صدر علی
سکھر(بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی کمیرہ مین سید شہاب حسین زیدی۔سکھر۔سی اپڈیٹ کر رھے ھیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 26-2025 کیلئے نومنتخب عہدیداران صدر علی احمد خان، نائب صدر غلام مصطفيٰ بہنبرو، جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی ملانو، جوائنٹ سیکرٹری نثار احمد بوزدار، لائبریری سیکرٹری صائمہ سومرو، خازن بینظیر میمن اور منیجنگ کمیٹی ممبران نعمت اللہ سمائر، سعید حسين میمن، دانش عثمان غنی، آصف علی جونیجو، ذوالفقار علی چنو، سعید احمد قریشی، قلندر بخش سولنگی کے اعزاز میں ایڈووکیٹ سردار الاھی بخش انيل بہٹی، خالد ماکو، شاہنواز شر، امتياز بلوچ کی جانب سے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، اس سادہ پروقار تقریب میں سندھ بائی کورٹ بار ایسوسیئیشن کے سابقہ جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ارشاد علی دھاریجو، سندر چاچڑ سميت دیگر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر نومنتخب عہدیداران کو سندھ کی ثقافتی سوکڑی اجرک کے تحائف دیے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ علی احمد خان اور سردار الاہی بخش انيل بہٹی نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے لیے سکھر ڈسٹرکٹ بار اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، سکھر ڈسٹرکٹ بار ہمیشہ وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے کوشان رہتی آئی ہے، اسی سبب قانون کی بالادستی کے حامل مقصد کے لیے سکھر کی وکلاء برادری نے اہم رول ادا کیا ہے، عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں بھی سکھر کے وکلاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اس بار سے وابستہ جونيئر وکلاء ان تہک محنت اور ھمت و حوصلہ کے جذبے سے کام کر رہے ہیں، سکھر ڈسٹرکٹ بار کے ممبر وکلاء کی درخواست پر وقت بہ وقت ان کے مسائل حل کرنے کے لیے سرگرم رہیں گے