131

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل بنک نورپورتھل برانچ کی اے ٹی ایم مشین کو

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل بنک نورپورتھل برانچ کی اے ٹی ایم مشین کو فنکشنل کردیا گیا، عوامی، سماجی حلقوں کی طرف سے نیشنل بینک حکام کو زبردست خراج تحسین ۔ نیشنل بینک نور پورتھل کے مینیجر ملک خالد محمود اولکھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اے ٹی ایم مشین کو باقاعدہ طور پر عوام الناس کے لئے فعال کر دیا گیا ہے ۔اس اے ٹی ایم مشین کی تنصیب میں نیشنل بنک کی اعلیٰ انتظامیہ بالخصوص ریجنل آپریشن چیف میانوالی ملک مشتاق اعوان اور ریجنل ہیڈ میانوالی ارشد عباس شیخ کے کلیدی کردار کو زبردست سراہا گیا ہے۔ ریجنل سپورٹ مینیجر نیشنل بینک ریجنل آفس میانوالی محمد ابوبکر کے مطابق دور حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ مشین بلاشبہ تحصیل کی معزز عوام الناس کے لئے بنکاری سہولیات کا ایک عظیم شاہکار ثابت ہو گی۔۔۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے اہلیان علاقہ کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کےلیے مینیجر نیشنل بینک نورپور تھل ملک خالد محمود اولکھ اور ریجنل سپورٹ مینیجر نیشنل بنک میانوالی محمد ابوبکر کی خصوصی کاوشوں کی بھی شاندار الفاظ میں پذیرائ کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں