October 28, 2026

*پٹرولنگ پولیس چوکی 34-ای بی کی بروقت کارروائی، ساہیوال روڈ پر ممکنہ بڑے حادثات سے بچا لیا*

20250618_110242

*پٹرولنگ پولیس چوکی 34-ای بی کی بروقت کارروائی، ساہیوال روڈ پر ممکنہ بڑے حادثات سے بچا لیا*

کمیر شریف ساہیوال روڈ 118/9-ایل کے قریب زیرِ تعمیر سڑک پر طویل عرصے سے پڑے پتھروں کے باعث متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں، جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہو چکا ہے۔ گزشتہ رات ایک بار پھر دو سنگین حادثے پیش آئے۔

پہلے واقعے میں ایک کار پتھروں کی ڈھیری پر چڑھ گئی، جب کہ دوسرے حادثے میں ایک ٹرک اور مرغیوں سے لدا مزدا آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے نتیجے میں ٹرک کی فرنٹ اسکرین مکمل طور پر تباہ ہو گئی، درجنوں چوزے ہلاک ہو گئے اور دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس چوکی 34-ای بی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اے ایس آئی مشتاق احمد کھرل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نہ صرف زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی مدد سے فوری طبی امداد فراہم کروائی بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھیکیدار اور دیگر متعلقہ ذمہ داران سے فون پر فوری رابطہ کیا اور سڑک پر پڑے پتھروں کو رات ہی ہٹوانے کا انتظام کروایا۔

پٹرولنگ پولیس چوکی 34-ای بی، بالخصوص اے ایس آئی مشتاق احمد کھرل کی یہ بروقت اور سنجیدہ کاوش قابلِ تحسین ہے، جس نے سڑک کو وقتی طور پر محفوظ بنایا اور ممکنہ بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔

علاقہ مکینوں اور عینی شاہدین نے پٹرولنگ پولیس کی اس مؤثر کارکردگی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ زیرِ تعمیر سڑک کی جلد تکمیل کی جائے اور دورانِ تعمیر مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے خطرناک حادثات سے بچا جا سکے۔