ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)/پریس کانفرنس۔
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)/پریس کانفرنس۔
ہارون آباد۔جنرل سیکرٹری کسان ونگ ضلع بہاولنگر ملک اعجاز اعوان کی کسانوں کے ہمراہ اپنے ڈیرہ پر پریس کانفرنس۔کسانوں کو درپیش مسائل پر کسانوں کا حکومت کے خلاف احتجاج۔جنرل سیکرٹری کسان ونگ ضلع بہاولنگر ملک اعجاز اعوان کی سینکڑوں کسانوں کے ہمراہ اپنے ڈیرہ پرجناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا نمائندگان سے پریس کانفرنس۔اس پریس کانفرنس کا مقصد کسان کے ساتھ ہونے والے ظلم اور کسان کی آواز کو اعلی ایوان تک پہنچانا ہے۔ملک اعجاز اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کسان کے متعلق ناقص پالیسیوں نے کسان کو برباد کر دیا۔کسان کی گندم کی طرح ہر فصل کی کوڑیوں کی بھاؤ خرید کر کسان کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا گیا۔کسانوں نے اپنی فصل کے ریٹ نہ ملنے پر حکومت وقت سے شکوہ کیا تو ٹک ٹاکر حکومت نے کسانوں کو فی ایکڑ پانچ ہزار کا اعلان کر کے کسانوں کو بھکاری بنا دیا ہے۔کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پانچ ہزار نہیں چاہئے ہمیں ہماری فصل کا مناسب ریٹ دیا جائے۔احتجاج میں کسانوں نے کسان دشمنی پاکستان دشمنی لکھے نعرے والے بینرز بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔