کمالیہ: اسرائیل ایران تنازع—چوہدری خوشی محمد جٹ کا دوٹوک مؤقف، “پاکستان پر حملے کی سوچ بھی کی تو اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا”
کمالیہ: اسرائیل ایران تنازع—چوہدری خوشی محمد جٹ کا دوٹوک مؤقف، “پاکستان پر حملے کی سوچ بھی کی تو اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا”
کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے پریس کلب کمالیہ کے صدر محمد امجد رانا سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ ایران اسرائیل جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کا انجام عبرتناک ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کبھی بھی ظالم کا ساتھ نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ کی ابتدا کی اور اب مسلسل پسپائی اختیار کر رہا ہے۔
چوہدری خوشی محمد جٹ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر اسرائیل نے پاکستان پر حملے کی سوچ بھی رکھی تو یہ اُس کے لیے اپنے وجود کو مٹانے کے مترادف ہوگا۔ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، جس کے غیور عوام اور بہادر افواج دشمن کے ناپاک عزائم کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان کوئی عام ملک نہیں، بلکہ یہ ایک نظریاتی ریاست ہے جس کی بنیاد “لا الہ الا اللہ” پر رکھی گئی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت یا دھمکی پوری اسلامی دنیا کو ایک کرنے کا باعث بنے گی۔
چوہدری خوشی محمد جٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جارحانہ رویے کا سختی سے نوٹس لے اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے، کیونکہ اگر جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو اس کے اثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔