ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی نے کہا کہ
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظام بھترین کئے جاتے ہیں محرم الحرام کے دوران قیامِ امن ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گی مرکزی انجمن تاجران کے کردار کو انتظامیہ کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے باہمی تعاون، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کے ذریعے محرم الحرام ان شاءاللہ پُرامن انداز میں گزرے گا اور ہم انتظامیہ سے امید کرتے ہیں کہ تمام جلسے اور جلوسوں کو فل پروف سیکورٹی دی جائے گی ہم مرکزی انجمن تاجران فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اخوت اور امن کے فروغ میں بھرپور تعاون اور پرامن ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں اس موقع پر حاجی یونس حاجی اختر خلجی راؤ شعیب احمد عدنان چوہدری سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی عادل سلطان اسلام رضوی محمد نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی زاہد حسین انجم ڈاکٹر عارف رضا ملک ڈاکٹر ذوالفقار قریشی سمیت دیگر تاجر دوست بھی موجود تھے