November 16, 2026

صہیونی اعلی فوجی افسران کے ہیڈکوارٹر پر سپا ہ پاسداران انقلاب کا میزائل حملہ، نقشے کے مطابق ٹھیک نشانے پر لگا

20250618_110242

صہیونی اعلی فوجی افسران کے ہیڈکوارٹر پر سپا ہ پاسداران انقلاب کا میزائل حملہ، نقشے کے مطابق ٹھیک نشانے پر لگا

سپا ہ پاسدار ان انقلاب نے کل رات صہیونی فوجی افسران کے ہیڈکوارٹر اور خفیہ ایجنسی کے مرکز کو ہدف بناکر شدید نقصان پہنچایا ہے۔

اس سے پہلے صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ ایرانی میزائل بعر السبع میں ایک ہسپتال پر لگے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ حملے کا حقیقی ہدف صہیونی فوج کے سربراہان خفیہ ایجنسی کا ہیڈکوارٹر (IDF C41) اور ہسپتال کے نزدیک فوج کا خفیہ کیمپ تھا۔

ان مراکز میں اسر ائیلی فوج کے ہزاروں اہلکار اور سائبر حملوں کے ڈیجیٹل اور C41SR سسٹمز نصب تھے۔

ہسپتال دھماکے میں زد میں آیا تاہم چونکہ حقیقی ہدف نہیں تھا اس لئے زیادہ نقصان نہیں ہوا البتہ فوجی ہیڈکوارٹر کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔