November 16, 2026

ایران کا امریکی مطالبے پر غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے سے انکار

20250618_110242

ایران کا امریکی مطالبے پر غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے سے انکار

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ کے روز ایک بیان میں واضح کیا کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تہران سے کیے گئے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دینے کے مطالبے کو قبول نہیں کرے گا۔

خامنہ ای کا یہ بیان بدھ کی شام ایران کے سرکاری ٹی وی پر ایک نیوز اینکر نے پڑھ کر سنایا۔ اسرائیل کی جانب سے جمعے کے روز ایران پر بمباری شروع کیے جانے کے بعد یہ خامنہ ای کا پہلا باضابطہ ردعمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر نہ تو امن مسلط کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی جنگ۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا، ’’سمجھدار لوگ جو ایران، ایرانی قوم اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں، وہ اس قوم سے دھمکی آمیز زبان میں بات نہیں کرتے کیونکہ ایرانی قوم کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی۔‘‘

انہوں نے مزید خبردار کیا، ’’امریکا کو معلوم ہونا چاہیے کہ کسی بھی فوجی مداخلت کا جواب ایسا نقصان ہو گا، جس کی تلافی ممکن ہی نہیں ہو گی۔‘‘