ایران یقین دہانیاں کرائے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش میں نہیں، جرمن وزیر خارجہ
ایران یقین دہانیاں کرائے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش میں نہیں، جرمن وزیر خارجہ
جرمنی کے وزیر خارجہ نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ قابل بھروسہ یقین دہانیاں کرائے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا اور یہ کہ وہ ایک مذاکراتی حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔
جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈےفیہول نے بدھ کو اردن کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا، ’’ہم اب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ تاہم ایران کو فوری طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیت میں خلوص ہو تو مذاکرات شروع کرنے میں اب بھی کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔‘‘
وفاقی جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا یہ خوف جائز ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے اس مسلح تنازعے کے دوران دونوں ممالک میں اب تک ہونے والی شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
یوہان واڈےفیہول نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کو عمان کے راستے تقریباً 180 جرمن شہریوں کو واپس جرمنی پہنچانے کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔